خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 13 اگست کو طلب

کابینہ اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا


ویب ڈیسک August 12, 2021
کابینہ اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں 18 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

کابینہ اجلاس میں جنگلات کے تحفظ اورغیرقانونی طور پر لکڑی کی کٹائی کو روکنے سے متعلق قانون میں ترمیم اور اقدامات کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل سے متعلق الیکٹرک پاورایکٹ 1997ء میں ترمیم، سوات میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کے لیے اضافی اراضی کی فراہمی کی بھی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے اندر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال اور ان کی اڑانوں کے لیے پاک فضائیہ سے معاہدہ، اسکول بیگز سے متعلق رولز کی منظوری، اسپیشل پولیس فورسز کے 98 اہلکاروں کے لیے شہداء پیکج کی منظوری بھی دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں