نیب پرکورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں چیئرمین نیب

اتنے الزامات لگ چکے ہیں جواب دینے کا وقت نہیں ملتا اگرنیب نے زیادتی کی ہے تو عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے، جاوید اقبال


ویب ڈیسک August 12, 2021
90 فیصد کیسوں کا مجھے علم نہیں ہوتا کس کے خلاف ہے، جاوید اقبال۔ فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب پرکورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نیب کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، تنقید ضرورکریں لیکن حقائق اورقانون کودیکھ کرکریں، کرپشن کے خاتمے کی کوشش پرالزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نیب سے متعلق نیب کا موقف بھی جان لینا چاہیے۔ نیب پرکورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ 90 فیصد کیسوں کا مجھے علم نہیں ہوتا کس کے خلاف ہے، الزام ترشی کے باوجود نیب اپنا کام جاری رکھے گا، اگرہمیں فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو سارے کیس نمٹا دیتے، پلے بارگین قانون میں موجود ہے اوراجازت عدالت دیتی ہے، زبردستی پلے بارگین ثابت کرنے پر سزا کیلئے خود کو پیش کروں گا، نیب جب بھی پلی بارگین کرتا ہے قانون کے مطابق کرتا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ اتنےالزامات لگ چکے ہیں جواب دینے کا وقت نہیں ملتا، اگر نیب نے زیادتی کی ہے تو عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے، نیب کا ادارہ کرپشن کے خاتمے کیلئے وجود میں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں