انڈونیشین فوج میں شمولیت کے لیے خواتین کے کنوارے پن کا ٹیسٹ ختم

انڈونیشیا میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس عمل پر کئی سالوں سے احتجاج جاری تھا


ویب ڈیسک August 12, 2021
انڈونیشیا میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس عمل پر کئی سالوں سے احتجاج جاری تھا

انڈونیشیا میں خواتین کی فوج میں شمولیت کے لیے کنوارے پن کا ٹیسٹ ختم کردیا گیا۔

ایک انٹریو میں انڈونیشا کے آرمی چیف جنرل انڈیکا پرکسا نے فوج میں خواتین کی شمولیت کے لیے لازمی قرار کنوارے پن کا ٹیسٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب فوج میں بھرتی ہونے والی خواتین کا کنوارے پن کی تصدیق کے لیے کیا جانے والا ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں اس سے قبل خواتین کی فوج میں شمولیت کے لیے کنوارے پن کا ٹیسٹ کیا جاتا تھا تاہم اس عمل کے خلاف انڈونیشیا میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کئی سالوں سے شدید احتجاج کیا جارہا تھا اور اس ٹیسٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں