چین میں اعتدال پسند خوشحال معاشرے کے قیام میں پر وائٹ پیپر کا اجراء

چین نے اس مقصد کے حصول میں شہری و سیاسی حقوق کے تحفظ کےلیے بھرپور اقدامات کیے ہیں، وائٹ پیپر

چین نے اس مقصد کے حصول میں شہری و سیاسی حقوق کے تحفظ کےلیے بھرپور اقدامات کیے ہیں، وائٹ پیپر۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے آج ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے جس کا عنوان ''جامع اعتدال پسند خوشحالی: چین کے انسانی حقوق میں ایک اور سنگ میل کا حصول۔''

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کے عمل میں قانون اور گورننس کی بنیاد پر شہری و سیاسی حقوق کے تحفظ کےلیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت نے عوام پر مبنی ترقیاتی فلسفے پر عمل کیا ہے، اور عوام کے وسیع حقوق اور آزادی کو جمہوریت، سماجی مساوات، انصاف اور قانون کے ذریعے یقینی بنانے کےلیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے ہیں۔

چین، عوام کی مرکزی حیثیت کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کے جمہوری حقوق کو وسعت دیتا ہے۔

وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ چین منظم جمہوری انتخابی عمل کے نفاذ، سوشلسٹ مشاورتی جمہوریت کے فروغ، کمیونٹی کی سطح پر سیلف گورننس میں بہتری اور عوامی آگاہی، عوامی شمولیت، اور عوامی آزادی اظہار کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔


نجی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ملک میں نجی آزادی کا احترام اور تحفظ، لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے، نجی معلومات اور رازداری کو قانون کے ذریعے تحفظ فراہم کیا گیا ہے جبکہ زیر حراست افراد اور قیدیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کا بھی تحفظ کیا گیا ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق، ملک میں املاکی حقوق کے تحفظ کو بھی نمایاں اہمیت حاصل ہے جبکہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور حقوق دانش (انٹلیکچوئل پراپرٹی) کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے عمل کو قانونی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔

مزید یہ کہ چین نے عدالتی اصلاحات کو بھی مسلسل آگے بڑھایا ہے اور عدالتی اہلکاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں تحفظ فراہم کیا گیا ہے تاکہ انسانی حقوق کی عدالتی ضمانت کو بھی تقویت فراہم کی جا سکے۔

علاوہ ازیں، وکلاء کے عملی حقوق کے تحفظ کو بھی مضبوط کیا گیا ہے، انصاف کے نظام میں شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے اور قانونی امداد کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مذہبی عقائد کی آزادی کے تحفظ کےلیے بھی ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔
Load Next Story