روٹھی بیوی کے نا ماننے پر شوہر نے بیٹیوں کا جہیز جلا دیا

روٹھی بیوی نے واپس آنے سے انکار کردیا جس پر منیر نے گھر کو ہی آگ لگادی، پولیس


ویب ڈیسک August 12, 2021
آگ لگنے سے پانچ لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سامان جل گیا، پولیس فوٹو: فائل

رائے ونڈ میں روٹھی بیوی کے نا ماننے پر شوہر نے اپنی دو بیٹیوں کے جہیز کو آگ لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائے ونڈ میں منیر احمد نامی شخص نے اپنے ہی گھر کو آگ لگادی، جس کے نتیجے میں گھر کے دیگر سامان کے ساتھ ہی اس کی بیٹیوں کے جہیز کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منیر حمد نشے کا عادی تھا، بیوی سے لڑائی جھگڑا ہوا،ناراض بیوی اپنے شوہر کو چھوڑ کر میکے چلی گئی تھی، شوہر کے اصرار پر ناراض بیوی واپس نہ آئی، جس پر منیر نے غصے میں آکر گھر کو آّگ لگادی، آگ لگنے سے پانچ لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سامان جل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں