افغانستان کی کشیدگی میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں آرمی چیف

ہماری واحد خواہش افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول میں مدد کرنا ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ


ویب ڈیسک August 12, 2021
افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمنی، اٹلی اور ہالینڈ کے سفیروں نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر افغانستان کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں ہے، ہماری واحد خواہش افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول میں مدد کرنا ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند ملٹی ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

ملاقات کے دوران ٖیر غیر ملکی سفرا نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں