دودھ مافیا کراچی والوں سے ہر سال 47 ارب روپے کا ناجائز منافع کماتا ہے رپورٹ

ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی من پسند قیمتوں کو طے کرنے میں ملوث ہیں، مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ


ویب ڈیسک August 12, 2021
کراچی میں دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے فی لیٹر مقرر ہیں فوٹو: فائل

مسابقتی کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دودھ کی سرکاری نرخ سے زائد میں فروخت کرکے شہریوں سے سالانہ 47 ارب روپے ناجائز منافع کمایا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دودھ کی سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کے حوالے سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے انکوائری رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی من پسند قیمتوں کو طے کرنے میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دودھ کی سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کی وجہ سے صارفین کو روزانہ 50 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، اس طرح شہریوں سے سالانہ 47 ارب روپے ناجائز منافع کمایا جاتا ہے۔ سرکاری نرخ 94 روپے پر دودھ کی قیمت یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے فی لیٹر مقرر ہیں لیکن شہر بھر میں دودھ 130 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں