پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے تک پہنچ گئی


Staff Reporter August 12, 2021
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے تک پہنچ گئی۔ (فائل فوٹو)

پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1752 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93536 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1200.27روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |