بھارتی شہری اپنے ہی بنائے گئے ہیلی کاپٹر کا بلیڈ لگنے سے ہلاک

بھارتی شہری گزشتہ 2 سال سے ہیلی کاپٹر بنانے میں مصروف تھا تاہم آزمائشی پرواز کے دوران بلیڈ سر پر جالگا


ویب ڈیسک August 12, 2021
بھارتی شہری گزشتہ 2 سال سے ہیلی کاپٹر بنانے میں مصروف تھا تاہم آزمائشی پرواز کے دوران بلیڈ سر پر جالگا

بھارت میں نوجوان اپنے ہی بنائے گئے ہیلی کاپٹر کا بلیڈ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 29 سالہ نوجوان اپنے ہی بنائے گئے ہیلی کاپٹر کا بلیڈ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا، بھارتی پولیس کے مطابق شیخ اسمائل دن میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور رات میں ہیلی کاپٹر بنارہا تھا، وہ گزشتہ 2 سال سے ہیلی کاپٹر بنانے میں مصروف تھا جس کا نام اس نے 'منا ہیلی کاپٹر' رکھا تھا۔

مہاراشٹرا پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ اسمائل نے بنگلور میں ہیلی کاپٹرز بنانے والوں سے ملاقات بھی کی تھی، اس کے علاوہ اس نے ہیلی کاپٹر کے لیے ماروتی 800سی سی کار کا انجن خریدا تھا جب کہ دیگر چیزیں خود بنائی تھیں۔ شیخ اسمائل کے دوستوں کے مطابق وہ کئی دنوں سے ہیلی کاپٹر مشین کی آزمائش میں مصروف تھا تاکہ 15 اگست کو ہیلی کاپٹر چلاکر دکھا سکے۔

حادثہ کے دن اسمائیل نے ہیلی کاپٹر کی کو کھلی جگہ پر رکھا تاکہ آزائشی پرواز کرسکے تاہم جیسی ہی اس نے انجن اسٹارٹ کیا مشین میں سے بلیڈ نکل کر اس کے سر پر جالگا، شیخ کے دوستوں نے فوراً اس کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں