پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں حادثاتی دھماکا 3 ملازم جاں بحق آئی ایس پی آر

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے صورت حال پر قابو پالیا گیا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 12, 2021
پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے صورت حال پر قابو پالیا گیا ہے، آئی ایس پی آر(فوٹو:ایکسپریس)

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ایک پلانٹ میں ہونے والے حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں 3 ملازم جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں حادثے کے نتیجے میں ہونے والا دھماکا تیکنیکی خرابی کے سبب ہوا۔ جس کے نتیجے میں پی او ایف واہ کے مذکورہ پلانٹ میں کام کرنے والے 3 ملازم جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے صورت حال پر قابو پالیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں