
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہریار عرف شریل کو گرفتار کرلیا، ملزم رحمان بلوچ کا داماد ہے جس نے عزیر بلوچ کے کہنے پر سال 2014ء میں 10 افراد کو قتل کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے پاک کالونی میں پولیس اہلکار فاروق کو شہید کیا، کئی افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں ندی میں پھینکیں، انور کوجک کے بھائی پٹھان کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا اور لاش ندی میں پھینکی، ملزم پرانا گولیمار اور لیاری سے بھتہ وصول کرتا تھا، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔