عزیر بلوچ کے حکم پر 10 افراد کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار

ملزم رحمان بلوچ کا داماد ہے اور کئی افراد کو قتل کرکے لاشیں ندی میں پھینک چکا ہے، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک August 12, 2021
ملزم رحمان بلوچ کا داماد ہے اور کئی افراد کو قتل کرکے لاشیں ندی میں پھینک چکا ہے، سی ٹی ڈی (فائل فوٹو)

سی ٹی ڈی نے عزیر بلوچ کے حکم پر 10 افراد کو قتل کرنے والے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہریار عرف شریل کو گرفتار کرلیا، ملزم رحمان بلوچ کا داماد ہے جس نے عزیر بلوچ کے کہنے پر سال 2014ء میں 10 افراد کو قتل کیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے پاک کالونی میں پولیس اہلکار فاروق کو شہید کیا، کئی افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں ندی میں پھینکیں، انور کوجک کے بھائی پٹھان کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا اور لاش ندی میں پھینکی، ملزم پرانا گولیمار اور لیاری سے بھتہ وصول کرتا تھا، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں