ڈالر کی قدر ایک بار پھر 164 روپے سے تجاوز کرگئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 164.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter August 12, 2021
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 164.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی (فائل فوٹو)

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک بار پھر 164 روپے سے تجاوز کرگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھلنے اور رسد کے مقابلے میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 164 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 8 پیسے کے اضافے سے 164 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 164.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |