سندھ حکومت کی کورونا ویکسی نیشن کے جعلی اندراج پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست

36 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا جعلی اندراج ہوا، انکے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں، سندھ حکومت کا این سی او سی کو خط

36 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا جعلی اندراج ہوا، انکے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں، سندھ حکومت کا این سی او سی کو خط (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کرانے والے افراد کے شناختی کارڈ بلاک کروا نے کے لیے این سی او سی سے باضابطہ درخواست کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے کورونا ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کرنے والے افراد کے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کردی۔


محکمہ صحت کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے سینئر ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر سہیل رضا شیخ نے این سی او سی کے نیشنل کوآرڈی نیٹر کو خط ارسال کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی کے ضلع شرقی کے عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن نے 10 اگست 2021ء کو ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی جو کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹری کرنے والوں کا سہولت کار تھا۔

خط میں کیا گیا ہے کہ اس جرم کے تحت 36 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کیا گیا اس لیے ان افراد کی جانچ کی جائے اور ان کے قومی شناختی کارڈ بلاک کردیے جائیں۔
Load Next Story