پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان نےکے ٹوبیس کیمپ تک سائیکل چلا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا

ثمر خان ساڑھے 4 ہزارمیٹر بلند بیافو گلیشیئر پر سائیکل چلانے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ کا ریکارڈ بھی بنا چکی ہیں


ویب ڈیسک August 12, 2021
اس سے قبل ثمر خان بیافو گلیشئیر پر بھی سائیکل چلا کر ریکارڈ قائم کر چکی ہیں۔(فوٹو: انسٹاگرام)

پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان نے کے ٹوبیس کیمپ تک سائیکل چلا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی خاتون مہم جو ثمر خان نے سرد اور بلند ترین مقام پر سائیکلنگ کر کے منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے، اپنے اس سفر میں انہوں نے اسکولی سے کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکلنگ کی۔

واضح رہے کہ ثمر خان بلند ترین مقام پر سائیکلنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، ثمر خان 4 ہزار 5 سو میٹر بلند بیافو گلیشیئر پر سائیکل چلانے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ کا ریکارڈ بھی بنا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں