ترکی میں سیلاب نے تباہی مچا دی 17 افراد ہلاک

ترکی اس وقت بدترین ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے


ویب ڈیسک August 13, 2021
ترکی اس وقت بدترین ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے۔(فوٹو : اے ایف پی)

ترکی کے ساحلی صوبو ں میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب سے 17 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد گھر اور پل تباہ ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق ترکی کے ساحلی صوبوں بارتین، کاستامونو، سینوپ اور صامسون میں آنے والے سیلاب سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد گھر اور پل تباہ ہوگئے ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی اور تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ جمع ہوگیا ہے جب کہ متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی اس وقت بدترین ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے اوراسے رواں ماہ دوسری قدرتی آفت سیلاب کا سامنا ہے۔ اس سے قبل جنوبی ساحلی خطوں میں دو ہفتے تک جنگلات میں لگنے والی آگ نے بھی کافی تباہی مچا دی تھی، تاہم اب صورت حال قابو میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں