امریکا کا تین ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

کابل میں موجود اپنے سفارت کاروں اور عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے امریکا نے یہ فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک August 13, 2021
کابل میں موجود اپنے سفارت کاروں اور عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے امریکا نے یہ فیصلہ کیا ہے (فوٹو : فائل)

امریکا نے کابل میں موجود اپنے سفارت کاروں اور عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے فوجی دستے افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔


امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ امریکی سفارت کاروں اور سفارتی عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے تقریباً 3 ہزار فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔


امریکی وزیر خارجہ نیڈ پرائس نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں فوجی بھیجنے کا مقصد اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ان کی بحفاظت واپس کو یقینی بنانا ہے۔


انہوں نے کہا کہ امریکی افواج وہاں ری لوکیشن آپریشن میں مدد فراہم کریں گے لیکن جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ حامد کرزئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کھلا رہے گا اور اس ہوائی اڈے سے کمرشل پروازوں لینڈنگ اور ٹیک آف جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں