کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے سندھ رینجرزکے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ

کورکمانڈر کراچی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے، ترجمان


ویب ڈیسک August 13, 2021
کورکمانڈرکراچی نے پاکستان کی 74 یوم آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سےکیک بھی کاٹا۔: فوٹو: فائل

جشن آزادی کی مناسبت سے سندھ رینجرزکے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے سندھ رینجرزکے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران کووڈ ایس اوپیزکوملحوظ خاطررکھا گیا۔ کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے آزادی کر کٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی رینجرز(سندھ) میجرجنرل افتخارحسن چوہدری، کرکٹ اور شوبز کے اسٹارز نے بھی شرکت کی۔

میچ شوبز الیون اور محافظ الیون کے درمیان کھیلا گیا ۔ محافظ الیون، آرمی، رینجرز اور پولیس کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ : شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہراکر پاکستان سے محبت کا اظہار اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سنسنی مقابلے کے بعد شوبز ٹیم نے جیت اپنے نام کی، کورکمانڈرکراچی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ کور کمانڈر کراچی نے میچ کے کامیاب انعقاد پرانتظامیہ کو مبارک باد دی اور کورکمانڈر کراچی نے پاکستان کی74 یوم آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں