نیاعدالتی سال شروع سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا

عدالتی ہفتے کیلیے6 بینچ تشکیل،اصغرخان، این آئی سی ایل سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی


Numainda Express September 10, 2012
عدالتی ہفتے کیلیے6 بینچ تشکیل،اصغرخان، این آئی سی ایل سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیاعدالتی سال آج شروع ہورہاہے،سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغازفل کورٹ ریفرنس سے ہوگا۔

جس میںجوڈیشل پالیسی اورعدالتی کارکردگی کاجائزہ لیا جائیگا۔عدالتی روایت کے تحت فل کورٹ ریفرنس میںخطاب کیلیے اٹارنی جنرل عرفان قادر،وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل اختر حسین اورصدرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن یاسین آزادکوبھی دعوت دی گئی ہے۔ وکیل رہنماء اپنے خطاب میںعدلیہ اورانتظامیہ کے درمیان تنائوپربھی بات کریں گے۔

ادھرسپریم کورٹ کے 6 بینچ آج پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریںگے۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ عام مقدمات کے علاوہ مفادعامہ کے اہم مقدمات بھی سنے گا۔گردوںکی غیرقانونی پیوندکاری کے حوالے سے مقدمہ آج سناجائیگا۔جسٹس جوادایس خواجہ اورجسٹس خلجی عارف حسین پرمشتمل اسپیشل بینچ کل سے بحریہ ٹاؤن کیخلاف زمینوں پرقبضہ کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

عدالتی ہفتے کے دوران دہری شہریت کے حوالے سے صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ وغیرہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں،اصغرخان، این آئی سی ایل سمیت مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں