پاکستان کا تیز باؤلنگ کا شعبہ مضبوط ہے محمد عباس

میراکام نئی گیند سے حریف بلے بازوں کا جلد شکار کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتربناناہے، محمد عباس

میراکام نئی گیند سے حریف بلے بازوں کا جلد شکار کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتربناناہے، محمد عباس

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز دو ویسٹ انڈین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانےو الے فاسٹ بولر محمد عباس کہتےہیں کہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ ایسی کارکردگی ہوجس سے ٹیم کو بہت فائدہ ہو۔

محمد عباس نے کہا کہ میراکام نئی گیند سے حریف بلے بازوں کا جلد شکار کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتربناناہے،خوشی ہےکہ پہلی اننگز کے ابتدائی چار اوورز میں دو کھلاڑیوں کا شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، میزبان ٹیم پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے اچھی لائن پر باولنگ کرنا بہت اہمیت رکھتاہے۔شاہین شاہ آفریدی، حسن علی،فہیم اشرف پر مشتمل ہمارا تیز باؤلنگ کا شعبہ خاصا مضبوط ہے۔


فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ تحمل مزاجی کے ساتھ بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز ٹیم کو ایک سو پچاس تک آؤٹ کرنا ہے۔دو وکٹ جلد گرنے کے بعد اب تمام تر پریشر میزبان ٹیم پر ہے۔

دائیں ہاتھ کے پیسر کے مطابق یہ پچ 2017ء کی سیریز سے خاصی مختلف لگ رہی ہے۔ اس پر دو سو رنز بھی اچھا اسکورہے۔
Load Next Story