لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

پولیس اہلکار نے مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو پیچھے بیٹھے شخص نے فائرنگ کردی

پولیس اہلکار نے مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو پیچھے بیٹھے شخص نے فائرنگ کردی

بھاٹی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس اہلکار نے مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو پیچھے بیٹھے شخص نے فائرنگ کردی۔ کندھے اور ٹانگ پر گولی لگنے سے پولیس اہلکار رمضان شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ شہید ہوگیا۔ پولیس نے مفرور مشکوک افراد کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردی ہے ۔


پولیس کے مطابق داتا دربار میں 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا تو ایک گروپ نے فائرنگ کردی۔ ملزم گروپ فائرنگ کرنے کے بعد بھاٹی گیٹ بازار کی طرف بھاگا تو محافط اسکواڈ داتا دربار کے کانسٹیبل رمضان نے ساتھیوں کے ہمراہ ملزموں کا پیچھا کیا۔ بھاٹی گیٹ تھانہ کے بالکل قریب ملزموں نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کر دی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بھاٹی گیٹ پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے سیف سٹی اور قریبی عمارتوں پر لگے کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 40 سالہ شہید کانسٹیبل محمد رمضان شکرگڑھ نارووال کا رہائشی تھا، جس نے 2005 میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس میں شمولیت کی۔ اس کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
Load Next Story