مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شعیب اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

رانا شعیب ادریس کو اینٹی کرپشن کی جانب سے طلبی کا پروانہ مل گیا


ویب ڈیسک August 13, 2021
رانا شعیب ادریس کو اینٹی کرپشن کی جانب سے طلبی کا پروانہ مل گیا

فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے۔

رانا شعیب ادریس کو آج اینٹی کرپشن فیصل آباد نے طلب کر لیا۔ انہیں انکوائری نمبر 744/2021 میں طلب کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق رانا شعیب کے خلاف دو انکوائریاں چل رہی ہیں، انہوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی بس اسٹینڈ قائم کیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن سے منظوری اور این او سی کے بغیر کمرشل مارکیٹ قائم کی۔

رانا شعیب نے سرکاری زمین پر قبضہ اور مختلف محصولات کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ رانا شعیب اور متعلقہ محکموں کے افسران ریکارڈ سمیت آج اینٹی کرپشن پیش ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں