پاکستان نے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث قونصل اسٹاف کم کردیا

قونصل خانہ بند نہیں کیا، پاکستانی سفیر منصور احمد خان


Numainda Express August 13, 2021
قونصل خانہ بند نہیں کیا، پاکستانی سفیر منصور احمد خان

KARACHI: پاکستان نے افعانستان میں خراب سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر قونصل جنرل کے اسٹاف میں کمی کردی ہے.

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ قونصل خانہ بند نہیں کیا، اس بارے میں خبریں درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے پیش نظر ویزا آپریشن اِن پرسن بند کردیا گیا اور صرف آن لائن درخواست پر ویزہ جاری کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر سٹاف کی تعداد میں کمی کی ہے. تاہم پاکستان کا سفارتخانہ اور قونصل جنرل معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں