قائم علی شاہ اور خورشید شاہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں تفویض

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری تفویض کی۔

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری تفویض کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سندھ یونیورسٹی اور وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی ہے۔


اتوار کومیڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی، خیر پور کے7ویںکانووکیشن میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری تفویض کی۔ دوسری جانب کراچی میں سندھ یونیورسٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ڈاکٹریٹ آف لا کی اعزازی ڈگری دی گئی جو ان کی عدم موجودگی کے باعث قویم نواز چانڈیو نے وصول کی۔ اس کے علاوہ سندھ یونیورسٹی کی جانب سے جسٹس آغا رفیق احمد کو بھی قانون کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔
Load Next Story