امریکا نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی اسد عمر

امریکا افغانستان میں اپنا مسلط کردہ ڈھانچہ زمین بوس ہوتا دیکھ کر مایوس ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی


ویب ڈیسک August 13, 2021
امریکا افغانستان میں اپنا مسلط کردہ ڈھانچہ زمین بوس ہوتا دیکھ کر مایوس ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی. فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں اپنا مسلط کردہ ڈھانچہ زمین بوس ہوتا دیکھ کر مایوس ہے، اور قربانی کا بکرا ڈھونڈ رہا ہے، امریکا نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور نے سب سے کمزور قوم پر حملہ کیا، 20 سال تک قبضے کے بعد خسارہ کم کرنے کیلئے اچانک چھوڑنے کا فیصلہ کیا، واپسی سے قبل ہی اپنا مسلط کیا گیا ڈھانچہ زمین بوس ہوتے دیکھ لیا، یہ یقینی طور پر مایوس کن صورتحال ہے، اور اس کے لئے امریکا کو قربانی کا بکرا چاہیے.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ افغان حکومت کے بدعنوان عناصرکی باتوں سے باہر آنے کا وقت ہے، یہ لوگ افغان عوام کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت نہیں رکھتے، ان چند بدعنوان لیڈروں کی خاطر عالمی قیادت کو افغان قوم کا مفاد قربان نہیں کرنا چاہیے۔

اسد عمر نے متنبہ کیا کہ امریکا نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا داعی ہے اور رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں