پاک افغان سرحد پر باب دوستی کو کھول دیا گیا

پیدل آمدورفت کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی بحال کردی گئی ہیں، سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک August 13, 2021
پیدل آمدورفت کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ۔ فوٹو:فائل

KARACHI: پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد کھول دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 6 اگست کو پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد کو سیل کردیا گیا تھا اور ہر طرح کی پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں، تاہم آج 7 روز کی بندش کے بعد پاکستان کی جانب سے باب دوستی کو کھول دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک افغان سرحد ایک بارپھر بند

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد باب دوستی کو کھول دیا گیا ہے اور پاکستان میں پھنسے افغان شہری اپنے ملک روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں، جب کہ پیدل آمدورفت کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی بحال کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں