مشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلیے خصوصی عدالت سے رجوع کرنے پر غور

سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بیگم صہبا مشرف کی درخواست وزیر داخلہ سے مشاورت کے بعد التوا میں ڈال دی ہے۔ ذرائع


INP January 27, 2014
سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بیگم صہبا مشرف کی درخواست وزیر داخلہ سے مشاورت کے بعد التوا میں ڈال دی ہے۔ ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے بیگم صہبا مشرف کی درخواست پر تاحال کارروائی نہیں کی جس کے بعد سابق صدر کی لیگل ٹیم نے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بیگم صہبا مشرف کی درخواست وزیر داخلہ سے مشاورت کے بعد التوا میں ڈال دی ہے۔ خصوصی عدالت سے درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پرویز مشرف کو بیرون ملک علاج کیلیے لے جانے کی اجازت دی جائے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں