رواں ماہ کے دوران پاکستان کوساڑھے 4 ارب ڈالرتک قرض ملنے کا امکان

یہ رقم کورونا ویکسین، سیفٹی باکسز، سرنجز کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی


ویب ڈیسک August 13, 2021
آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر، عالمی بینک سے 1 ارب ڈالر قرض ملے گا :فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان کورواں ماہ کے دوران ساڑھے 4 ارب ڈالر تک قرض ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں ماہ کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک اور اے ڈی بی ساڑھے 4 ارب ڈالرتک قرض ملنے کا امکان ہے۔ یہ رقم کورونا ویکسین، سیفٹی باکسز، سرنجزکی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔

آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر، عالمی بینک سے 1 ارب ڈالرقرض ملے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض ملے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے 23 اگست، عالمی بینک سے اگست کے آخری ہفتے قرض ملے گا، پاکستان کو عالمی اداروں سے قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں