جشن آزادی کے لئے لگائے گئے اسٹالز پر حملوں کا منصوبہ ناکام

اسٹالز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے سندھ ریوولوشن آرمی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی ملیر


ویب ڈیسک August 13, 2021
اسٹالز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے سندھ ریوولوشن آرمی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی ملیر۔ فوٹو: فائل

پولیس نے جشن آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹالز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی ہے، اور ملیر سے سندھ ریوولوشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں، جن کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملہ

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ پکڑے گئے دہشت گرد جشن آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹالز پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، دونوں بیرون ملک اور جیلوں میں قید دہشت گردوں کے لیے پیغام رسانی بھی کرتے تھے، اور انہوں نے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 12 اگست کو گلشن حدید فیز ون مدنی مارکیٹ کے قریب جشن آزادی کے ایک اسٹال کے قریب نامعلوم بائیک سوار ملزمان کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے، کریکر دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اور ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایس آر اے گزشتہ برس بھی آزادی اسٹال پر حملے میں ملوث رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں