حکومت نے جہانگیر ترین کی ملوں کو چینی فروخت کی اجازت کا فیصلہ چیلنج کردیا

سپریم کورٹ شوگر ملز کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا ہائیکورٹ کاعبوری حکم کالعدم قرار دے، حکومت


ویب ڈیسک August 13, 2021
سپریم کورٹ شوگر ملز کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا ہائیکورٹ کاعبوری حکم کالعدم قرار دے، حکومت

وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کی ملوں کو چینی فروخت کی مشروط اجازت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ میں عبوری ریلیف کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وفاق کے وکیل کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے جے کے اورجے ڈی ڈبلیو ملزکے خلاف کارروائی نہ کرنے کاحکم دیا ہے۔ انہوں نے اپیل میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ شوگر ملز کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا ہائیکورٹ کاعبوری حکم کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر ملز کو چینی 97 روپے فی کلو گرام پر فروخت کرنے کی مشروط اجازت مل گئی

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ 97 روپے فی کلو گرام پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دے دی تھی۔ حکومت کا موقف تھا کہ ایکس مل سرکاری ریٹ 84 روپے جب کہ شوگر مل مالکان کا 97 روپے ہے۔ قیمت مقرر کرنے کا اختیار حکومت کا ہے، حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا ہے، جسے ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق نے شوگر ملز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

وکیل شوگر ملز مالکان نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا عبوری حکم ختم کیا تو اس کا نقصان ہوگا، عبوری حکم ختم ہوا تو سارا اسٹاک اٹھا لیا جائے گا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دے دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں