ملک بھر میں چھٹی مردم شماری مارچ میں کرانے کا فیصلہ

مارچ کے مہینے میں چھٹی مردم شماری کے لئے کام بھی شروع کردیاجائے گا۔


آن لائن January 27, 2014
مردم شماری کا عمل 6ماہ سے ایک سال میں مکمل ہوگا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ملک بھرمیں چھٹی مردم شماری کا آغاز مارچ میں کرنے کافیصلہ کیاہے،اس حوالے سے حتمی فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیاجائے گا جو 28 جنوری کوطلب کیا گیا ہے جس کے بعد ادارہ شماریات کوہدایات جاری کردی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایاکہ بلدیاتی انتخابات کے التواکے بعدحکومت نے ملک میں چھٹی مردم شماری کرانے کیلیے مشترکہ مفادات اوروزیراعظم نے سمری کی منظوری دیدی ہے،مارچ کے مہینے میں سردی کم ہوجائے گی،چھٹی مردم شماری کیلیے کام بھی شروع کردیاجائے گا اوریہ مرحلہ6ماہ سے ایک سال میں طے ہوجائے گاجس کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے پرغورکیاجائے گا اگر حالات صوبائی حکومتوںکے موافق ہوئے توبلدیاتی انتخابات ہوں گے ورنہ قوم مردم شماری پرہی گزاراکرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں