اب ایسا الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کریں گے وزیراعظم

انتخابات میں ہونے والے فراڈ کا حل ٹیکنالوجی ہے، عمران خان


ویب ڈیسک August 13, 2021
انتخابات میں ہونے والے فراڈ کا حل ٹیکنالوجی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب ایسا الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے مختلف اقدامات کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 33 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں، ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جن کے پاس کوئی شناخت نہ ہو وہ نان سیٹیزن بن جاتے ہیں، نادرا ایلین رجسٹریشن کارڈز جاری کررہا ہے جس کے نتیجے میں وہ پناہ گزین بھی مرکزی دھارے میں آجائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہونے والے فراڈ کا حل ٹیکنالوجی ہے، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ہم پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسا الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کرلیں، ٹیکنالوجی کو ڈیٹا سے ملا دیں گے تو ٹھپے لگانا، بیلٹ باکس بھرنا، ایک ایک گھر سے 100، 100 جعلی ووٹس نکلنے جیسے تمام کام ختم ہوجائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جیسے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز آجائیں گی ، ان کے ساتھ نادرا کا ڈیٹا ضم کر کے ہم اکیسیوں صدی کا الیکشن کروائیں گے، جو سب قبول کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں