پاسو کونزکی اہم چوٹی پہلی بار پاکستانی کوہ پیما ٹیم نے سرکرلی

6 ہزار 106 میٹر بلند یہ چوٹی اب تک کسی نے سر نہیں کی تھی


ویب ڈیسک August 13, 2021
6 ہزار 106 میٹر بلند یہ چوٹی اب تک کسی نے سر نہیں کی تھی۔ فوٹو:فائل

لاہور: شمشال کے نوجوان مہم جوؤں کی 12 رکنی ٹیم نے پاسوکونزکی اہم چوٹی سرکرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع ہنرہ کی پہاڑی پاسو کونزکی اہم چوٹی پہلی بار سر کرلی گئی ہے، 6 ہزار 106 میٹر بلند یہ چوٹی اب تک کسی نے سر نہیں کی تھی، چوٹی کو شمشال کے نوجوان مہم جوؤں کی 12 رکنی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار سرکیا۔ مقامی کوہ پیماؤں کی 12 رکنی ٹیم میں دو لڑکیاں بھی شامل تھیں۔

ٹیم نے پہلے اس چوٹی کو یوم آزادی پاکستان پر سرکرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم موسمی پیش گوئی کے باعث ٹیم کویوم آزادی سے ایک روز قبل ہی چوٹی سرکرنا پڑ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔