زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں استحکام
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 164 روپے پر مستحکم رہی
RAWALPINDI:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ گزشتہ روز کی سطح پر مستحکم رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 164 روپے پر مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 164.30 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
گزشتہ روز درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھلنے اور رسد کے مقابلے میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی تھی جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 164 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔