تیسری بیوی کیخلاف عدالت جانے والے عمر شریف کی درخواست پر عدالتی کارروائی
عمر شریف نے عدالت سے گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کر رکھی ہے
سندھ ہائی کورٹ نے جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کیخلاف عمر شریف کی درخواست پر عبوری حکم نامے میں توسیع کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف معروف لیجنڈ اداکار عمر شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
تاہم فریقین وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے عبوری حکم نامے میں توسیع کے احکامات جاری کردیے۔
خیال رہے کہ اداکار عمر شریف نے تیسری بیوی کی گفٹ ڈیڈ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا تھا۔
درخواست گزار عمر شریف نے مؤقف اپنایا تھا کہ 2016 میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری فور میں اپارٹمنٹ خریدا، میں شدید علیل ہوں اور بھولنے کی بیماری ہے، علالت کے دوران تیسری بیوی نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کر کے اپارٹمنٹ اپنے نام کرلیا، خدشہ ہے 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں لہٰذا عدالت گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دے۔