وفاقی کابینہ نے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم کر دی

ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنسوں کا اجرا وزیر داخلہ، غیر ممنوعہ کا سیکریٹری کر سکیں گے۔

ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنسوں کا اجرا وزیر داخلہ، غیر ممنوعہ کا سیکریٹری کر سکیں گے۔ فوٹو : فائل

وفاقی کابینہ نے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم کر دی ہے۔


وزارت داخلہ کی سمری کے مطابق ممنوعہ بور اسلحہ لائسنسوں کا اجرا وزیر داخلہ کی منظوری سے کیا جائے گا جبکہ غیر ممنوعہ بور کا لائسنس سیکریٹری داخلہ جاری کرسکیں گے۔

وفاقی کابینہ نے امریکا میں کرپشن جرائم میں ملوث ملزم مجاہد پرویز کی پاکستان سے امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔ وزارت داخلہ کی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ایف آئی اے کے قوانین میں نئی شقیں شامل کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔چیک ری پبلک کے ساتھ دوہری شہریت رکھنے کے معاہدہ کی بھی منظوری دیدی گئی۔
Load Next Story