میسی کے جانے پر شائقین ناراض میچ کی ٹکٹوں میں عدم دلچسپی

17 ماہ میں کراؤڈ کے سامنے شیڈول پہلے میچ کے ٹکٹ خریدنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

17 ماہ میں کراؤڈ کے سامنے شیڈول پہلے میچ کے ٹکٹ خریدنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

میسی کے جانے پر بارسلونا فٹبال کلب سے شائقین ناراض ہوگئے۔

17 ماہ میں کراؤڈ کے سامنے شیڈول پہلے میچ کے ٹکٹ خریدنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، کورونا پابندیوں کے سبب پہلے ہی نصف ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں،صرف 15820 شائقین نے ٹکٹ کے لیے رابطہ کیا۔


کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار کو رئیل سوسائیڈڈ سے شیڈول میچ میں 28803 شائقین گراؤنڈ آسکتے ہیں۔

 
Load Next Story