خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافہ چترال میں یومیہ شرح 30 فیصد تک جاپہنچی
خیبر پختونخوا میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 6،530 ہوگئی ہے
خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
خیبر پختونخوا میں عوامی سطح پر لاپرواہی کے باعث کورونا کیسز کی مثبت شرح بڑھ کر 1۔7 فیصد جب کہ فعال کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 6،530 ہوگئی ہے۔صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
محکمہ صحت کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چترال اپر میں سب سے زیادہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد جبکہ مردان میں 20 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔ اسی طرح دیگر اضلاع میں ایبٹ آباد میں کورونا مثبت شرح 19 فیصد، مانسہرہ 18 فیصد، چترال لوئر 17 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہنگو میں کورونا مثبت کیسز شرح 14 فیصد، پشاور 11 فیصد، ڈی آئی خان 9 فیصد ہے۔جبکہ نوشہرہ اور مالاکنڈ میں کورونا کی یومیہ مثبت کیسز کی شرح 8،8 فیصد ہے۔ صوبے کے 14 اضلاع میں کورونا کی مثبت کیسز شرح صفر رپورٹ ہوئی ہے.