نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت ایک اور ملزم گرفتار

عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس نے کیس میں ایک اور ملزم جان محمد کو گرفتار کرلیا جو ظاہر جعفر کے گھر میں مالی ہے۔ پولیس نے ملزم جان محمد کو ڈیوٹی جج شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا۔


یہ بھی پڑھیں: نور مقدم کیس؛ ملزم ظاہر جعفر نے اعتراف جرم کرلیا

عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا اور 28 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اسکے والدین بھی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے نور پر تشدد کے وڈیو شواہد بھی حاصل کر لیے، نور مقدم ساڑھے 4بجے بالکنی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی، اس نے اپنے آپ کو سیکیورٹی گارڈ کے کیبن میں بند کر لیا، ملزم ظاہر جعفر پیچھے آیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا، گلی میں موجود گارڈ یہ سب کچھ دیکھتے رہے، کسی بھی گارڈ نے ظاہر جعفر کو تشدد کرنے سے نہ روکا، گلی میں اور بھی لوگ موجود تھے، جنھوں نے نور کو گھسٹتے ہوئے دیکھا۔
Load Next Story