باجوڑسرحدی علاقے سے19عسکریت پسندوں کی لاشیںمل گئیں

سیکیورٹی فورسز نے کئی علاقے کلیئرکردیے،لاشیںمقامی قبرستانوںمیںسپردخاک

سیکیورٹی فورسز نے کئی علاقے کلیئرکردیے،لاشیںمقامی قبرستانوںمیںسپردخاک فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی کے علاقے باٹوار میں گذشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی لاشیں ملنا شروع ہوگئیں۔


گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے کئی علاقے کلیئر کرکے متعدد علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ۔سرکاری اورسلارزئی قومی لشکر کے ذرائع کے مطابق سرحدی علاقہ باٹوار میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ گذشتہ ہفتے ہونیوالی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونیوالے19عسکریت پسندوں کی لاشیں مل گئیں ۔

جنھیں قومی لشکر نے قبضے میں لے کر سلارزئی کے مقامی قبرستانوں میں سپردخاک کردیا ۔قومی لشکر کے ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کی لاشیں بھی موجودہیں ۔
Load Next Story