پشاور میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمننی کا شاخسانہ لگتا، پولیس


ویب ڈیسک January 27, 2014
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے لیکن تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں