شنکیاری میں مسافر کوسٹر کی ٹیکسی کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور ایک بچی شامل ہیں، پولیس


Staff Reporter August 14, 2021
حادثہ اوور ٹیک کی کوشش کی وجہ سے پیش آیا، پولیس فوٹو: ایکسپریس

نکیاری میں مسافر کوسٹر اور ٹیکسی کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں سی پیک روٹ پر گلگت سے آنے والی مسافر کوسٹر ڈرائیور کی جانب سے اوور ٹیک کی کوشش کے دوران ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹیکسی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے جسد خاکی قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کوسٹر کا ڈرائیور فرار ہوچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور ایک بچی شامل ہیں، ابتدائی شواہد کے مطابق حادثہ کوسٹر کے ڈرائیور کی جانب سے اوور ٹیک کی کوشش کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لئے اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔