پاکستانی نوجوان نے تیس ہزار کیلوں سے علامہ اقبال کا پورٹریٹ تیار کرلیا

لاہور کے 25 سالہ احمد علی صادق کا کارنامہ


Mian Asghar Saleemi August 14, 2021
لاہور کے 25 سالہ احمد علی صادق کا کارنامہ

MOSCOW: 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی نوجوان نے تیس ہزار چھوٹی کیلوں کی مدد سے 150 گھنٹے لگا کر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا پورٹریٹ تیار کیا ہے۔

لاہور کے 25 سالہ احمد علی صادق نے صرف اسی پر بس نہیں کیا بلکہ کیلوں ہی کی مدد سے نشان حیدر پانے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید،کیپٹن کرنل لالک جان ،میجر طفیل محمد اور سوار محمد حسین کے پورٹریٹ بھی بنا کربڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

مینار پاکستان،ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو ارطغل غازی اور کمانڈر ترگت کی تصاویر بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ احمد مستقبل میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، بے نظیر بھٹو، عمران خان، خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سمیت متعدد یادگار تصویریں بنا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ میں درج کرانا چاہتے ہیں۔

احمد علی نے چھ فٹ لمبا اور چار فٹ چوڑا علامہ محمد اقبال کا پورٹریٹ30 ہزار کیلوں کی مدد سے 150 گھنٹوں میں تیار کیاہے، اس پورٹریٹ میں ایک، ایک فٹ کے مجموعی طور پر24 بلاک استعمال کئے گئے ہیں۔ احمد نے ایک ہزارکیلوں کی مدد سے مینار پاکستان کا ماڈل بھی تیار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔