میں کبھی عورت اور مرد کو ایک دوسرے سے بڑا اورچھوٹا نہیں سمجھتی حرامانی

مرد اورعورت کوایک پیج پر آناچاہیے،حرا مانی


ویب ڈیسک August 14, 2021
ایک بندہ کچھ نہیں کرسکتا،سب کومل کرکام کرنا ہے، حرا مانی فوٹوفائل

اداکارہ حرا مانی نے مرد اور خواتین سے متعلق کہا ہے کہ میں عورت اور مرد کو ایک دوسرے سے بڑا اور چھوٹا نہیں سمجھتی۔

اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے مردبڑی پیاری چیز ہیں، ان کوبھی سمجھیں۔ میں کبھی عورت اور مرد کو ایک دوسرے سے بڑا اور چھوٹا نہیں سمجھتی مرد اورعورت کوایک پیج پر آناچاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا ہمارے وزیراعظم حسین ترین ہیں، مرد وعورت ان کی مداح ہیں۔ ایک بندہ کچھ نہیں کرسکتا،سب کومل کرکام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا میں بہت حساس ہوں، جذباتی ہوں جو جذبات میری اداکاری میں نظرآتے ہیں میں حقیقت میں بھی ایسی ہوں۔ ہمیں اپنے سیاحت اور کلچرکوفروغ دینا ہے۔

حرا مانی نے خواتین کے حوالے سے ایک گانے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اس گانے کو پاکستان اور دنیا بھر کی عورتوں کے نام کرتے ہوئے لکھا یہ گانا پاکستان اور دنیا کی تمام خواتین کی طاقت، استقامت، کردار، صبر، جذبے، صلاحیت اور محنت کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا یہ (خواتین) پڑھیں چاہے یا کام کریں، انہیں ہردم آگے بڑھنا ہے یہ گھر میں ہوں یا باہر ہوں انہیں چین سکون سے جینا ہے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CShv4UwqWk6/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |