کنگسٹن ٹیسٹ ہمیں آخری سیشن میں بہتر بولنگ کرنی چاہیے تھی شاہین آفریدی

پاکستانی ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شاہین شاہ آفریدی

پاکستانی ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شاہین شاہ آفریدی

TOKYO:
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کیاہےکہ ہمیں آخری سیشن میں بہتر بولنگ کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ کریگ بریتھ ویٹ نے اچھی اننگز کھیلی اسے کریڈٹ دینا چاہیے، ٹیسٹ کرکٹ سیشنز کا کھیل ہوتاہے، ایک بھی اچھا سیشن کھیل کا پانسہ پلٹ دیتاہے، وکٹیں گرانے کے باوجود ہم زیادہ دیر تک مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار نہیں رکھ سکے، آخری سیشن میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پچاس سے زیادہ رنز کے خسارے میں تھی، اس وقت زیادہ اچھی بولنگ کرتےتو میچ پر گرفت مزید مضبوط ہوسکتی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: کنگسٹن ٹیسٹ؛ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان پر 34 رنز کی برتری

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں دو شکار کرنے والے بائیں ہاتھ کے پیسر نے کہا کہ ہمیں ویسٹ انڈیز کو پچاس سے کم کی لیڈ پر آوٹ کرنا ہوگا۔حریف ٹیم کو جتنی جلدی پویلین بھیجیں گے، اتنا ہی ہمارے بلے بازوں پر دباؤ کم ہوگا، تیسرے دن کا پہلا گھنٹہ بہت اہم ہے۔پاکستانی ٹیم کے ہاتھ سے میچ نکلا نہیں، دوسری اننگز میں لمبا اسکورکرکے ایک اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور مجھے یقین ہےکہ یہ ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ پاکستان کے دو سو سترہ رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک آٹھ وکٹ پر دو سواکیاون رنز بناکر پاکستان پر چونتیس رنز کی برتری لےرکھی ہے۔
Load Next Story