راولپنڈی ضلع میں کورونا مثبت شرح نے خطرے کا الارم بجا دیا

کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد ہوگئی


Staff Reporter August 14, 2021
کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد ہوگئی

ضلع راولپنڈی میں کورونا کی شدت بڑھ گئی، مثبت شرح 12.46 فیصد ہوگئی، 220 مریض ہسپتال پہنچ گئے جن میں سے 3 دم توڑ گئے۔


ضلع بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 156 نئے مریضوں کے ساتھ شہر کے تین ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 220 ہوچکی ہے۔ 188 مریض آکسیجن پر اور 19 مریض وینٹی لیٹر پر منتقل کردیے گئے ہیں ۔

محکمہ ہیلتھ ذرائع کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا پازٹیو شرح بڑھ گئی ہے۔ اب تک ضلع بھر میں 16لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی ۔ جبکہ 32 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگنی ہے ۔ 51 فیصد شہریوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے ۔

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے 29 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں سو فیصد ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ کورونا کی بڑھتی شرح پر قابو پانا کورونا ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے ممکن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔