بلدیاتی انتخابات کیس سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب سے عدالتی معاونین مقرر کردیئے

یہ کیس کروڑوں عوام کے نمائندوں سے متعلق ہے لیکن اس میں عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک January 27, 2014
ایڈوکیٹ جنرل کو مستعفی ہوئے دو ماہ گزر گئے اگر حکومت چاہتی تو نئی تعیناتی کرسکتی تھی،جستس تصدق حسین گیلانی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دائر درخواستوں پر خصوصی معاون مقرر کردیئے۔

چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی، سماعت کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تقرری نہیں ہوئی ہے۔ جس پر جسٹس تصدق حسین گیلانی نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس کروڑوں عوام کے نمائندوں سے متعلق ہے لیکن اس میں عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے، ایڈوکیٹ جنرل کو مستعفی ہوئے دو ماہ گزر گئے اگر حکومت چاہتی تو اس دوران نئی تعیناتی یا کسی بھی وکیل کو اپنے نمائندے کے طور پر پیش کرسکتی تھی۔

سپریم کورٹ نے مخدوم علی خان اور خواجہ حارث کو مقدمے میں عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے سند ھ حکومت اگلی تاریخ سے قبل ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اگلی سماعت تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |