ترکی میں روسی فوج کا فائر فائٹر طیارہ گر کر تباہ 8 افراد ہلاک

طیارے میں پائلٹ سمیت 5 روسی فوج کے اہلکار اور 3 ترک شہری سوار تھے


ویب ڈیسک August 14, 2021
طیارہ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے آپریشن میں شامل تھا، فوٹو: فائل

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے آپریشن کے دوران روسی فوج کا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا فائر فائٹنگ طیارہ Be-200 ترکی کے جنگلات میں آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارے میں پائلٹ سمیت روسی فوج کے 5 اہلکار اور 3 ترکی شہری موجود تھے۔ ترکی شہری جنگلات میں لگی آگ کی نشاندہی کے لیے روسی عملے کی مدد کر رہے تھے۔ روسی فوج کے مطابق طیارہ جنوبی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

تاحال طیارہ گرنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ روسی فوج اور ترک حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ایک ملٹری طیارہ اور ہیلی کاپٹر استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے جنگلات میں دو ہفتے سے خوفناک آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 250 مقامات پر آگ بجھائی جا چکی ہے جس کے لیے غیر ملکی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جارہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں