ججز نظر بندی کیس پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش سماعت 10 فروری تک ملتوی

پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے پیش کردہ میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر انہیں عدالت حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ مل گیا۔


ویب ڈیسک January 27, 2014
سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہرین پر مشتمل بورڈ نے تیار کی ہے، فوٹو : فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کی، سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست کی، جس پر عدالت نے سابق صدر کو ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے حکم پر آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہرین پر مشتمل بورڈ نے تیار کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں