وفاق ترقیاتی منصوبوں کیلئے وعدے کےمطابق فنڈز فراہم نہیں کررہا وزیراعلیٰ بلوچستان

وفاق نےترقیاتی فنڈز کی مد میں 45ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا مگرصرف 20فیصد ملا، عبدالمالک بلوچ


ویب ڈیسک January 27, 2014
بلوچستان حکومت کو وسائل نہیں ملیں گے تو صوبے کے حالات بہتر نہیں ہوں گے، مالک بلوچ، فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ وفاق ترقیاتی منصوبوں کیلئے وعدے کے مطابق فنڈزفراہم نہیں کررہا، اس سلسلے میں جو کچھ مل رہا ہے وہ ناکافی ہے۔

کوئٹہ میں پاکستان وژن 2025 کے بارے میں صوبائی مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے علاوہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت دیگر صوبائی وزرا اور حکام نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن وامان کی بحالی اورکرپشن کا خاتمہ صوبائی حکومت کی ترجیح ہے، ترقیاتی فنڈز کی مد میں وفاق سے جو کچھ مل رہا ہے وہ ناکافی ہے، وفاق نےترقیاتی فنڈز کی مد میں 45ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا مگر صرف 20 فیصد ملا، اگر بلوچستان حکومت کو وسائل نہیں ملیں گے تو صوبے کے حالات بہتر نہیں ہوں گے، اگر ہمیں فنڈز فراہم کئے جائیں اور وہ خرچ نہ ہوں تو ہم ذمہ دار تصور ہوں گے۔

ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاق بجلی، پانی، سڑکوں کے منصوبوں صوبائی ترجیحات میں رکھے، وفاق میں بلوچستان کے ملازمتوں کے کوٹے پرعمل درآمد کیا جائے، وفاقی حکومت فیڈرل ملازمین کی بھرتیوں کی پابندی سے بلوچستان کو الگ کرے تاکہ صوبے کے نوجوان ملازمتیں حاصل کر سکیں اور صوبے کے مسائل میں کمی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |